۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ بابا باگیشور کی جانب سے مولا علی کی شان میں گستاخی کرنے پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ، بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن نے مذمتی بیان اور جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بابا باگیشور کی جانب سے مولا علی کی شان میں گستاخی کرنے پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ، بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن کا مذمتی بیان اور جواب؛

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آل محمد علیہ السلام ہونے کا شرف اعلی ھےجس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ناز رہا..."نحن اہل بیت لا یقاس بنا احد( ھم اہلیبیت کے ساتھ کسی کو برابر نہ کیا جائے) ۔جسکا مولا علی کو فخر تھا"نحن اھل البیت لا یوازینا احد( حلیہ ابو نعیم ص 161 و کنزالعمال ج 6 ص 366)

جس کا امام حسن علیہ السلام کو افتخار رہا"نخن من اھل البیت الذی افترض اللہ مودتھم علیٰ کل مسلم"( حاکم ج3ص153)

جس پر امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں فخر کیاتھا"انا اھل بیت نبیکم انا ابن رسول اللہ و ابن ابنتہ"اور جسکا امام سید الصالحین زین العابدین نے دربار یزید میں اظہار فرمایا"نحن اھل البیت لا یساوینا احد"۔

بلا شبہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام حق ہیں اور حق کا دشمن وہی ہگا جو ناحق ہوگا۔مولا علی علیہ السلام علم کا دروازہ ہیں اور دروازہ ٔ علم کا دشمن وہی کا جو جاہل ہوگا۔حضرت علی علیہ السلام صراط مستقیم یعنی سیدھا راستہ ہیں جو جنت تک پہونچاتا ہے اور سیدھے راستہ کا دشمن وہی ہوگا جو خود غلط راہ پرچلتا ہوگا اور جہنمی ہوگا۔ مولا علی ؑ سے بغض رکھنے والوں کے متعلق یہ احادیث بھی تازیانہ عبرت ہیں:۔

قال رسول الله صلی الله علیه واله:"یا علی لا یحبک الا طاهر الولادۃ و لایبغضک الا خبیث الولادۃ”

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:”اے علی تجھ سے محبت نہیں کرے گا مگر جس کی ولادت طاہر ہو گی اور بغض اور دشمنی نہیں رکھے گا مگر جس کی ولاد ت ناپاک ہو گی ۔”(ینابیع المودۃ باب،44جلد 1صفحہ397)

روی ابن عساکر عن النبی صلی الله علیه واله: "ان ابن الزنا یعرف ببغضه علیا”

بتحقیق زنا زادہ ،علی ؑ سے بغض رکھنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ۔(تاریخ دمشق جلد 17صفحہ 371)۔

قال رسول الله صلی الله علیه واله: "ان الشیطان یزنی بامهات المبغضین لعلی”"

بتحقیق شیطان ،دشمن علیؑ کی مائوں سے زنا کرتا ہے۔(تاریخ دمشق جلد17،صفحہ 372)

یوں تو مولا علی ؑ کے دوستوں کی تعداد لاتعداد اور بے شمار ہے لیکن ہر دور میں بغض علی رکھنے والی شیطان کی اولادیں بھی موجود رہی ہیں۔اس طرح مولا علی کے دشمنوں کی فہرست بھی کافی طولانی ہے اسی میں ایک مزید تازہ تازہ نیانیا ہوسِ دنیا کا مارا اوردولت و شہرت کا بھوکا ا لونڈاہے مگر بابا کہلاتا ہے وہ دشمن علیؑ کی فہرست میں شامل ہوا ہے جس کا نام ہے دھریندر شاستریThirendra Shastri اس نے مولا علی ؑ کی شان میں نہایت بے ادبی اور گستاخی کی ہے۔اس نے مولا علی ؑکا موازنہ ایک ایسی ذات سے کیا ہے جس سے کوئی ربط و ضبط اور مناسبت ہی نہیں ہے۔اور وہ بھی انتہائی نا مناسب اورغلط الفاظ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے مولا علیؑ کی حیثیت کو نیچا دیکھانے کی ا نتہائی گھناؤنی کوشش کی ہے۔

بابا باگیشور عرف دھریندر شاستری کو ہماری صلاح ہے کہ ہمارے مذہبی پیشواؤں کے بارے میں پہلے کم از کم غیر مسلم مفکرین و دانشوراور غیر مسلم مذہبی و سیاسی مشاہر اعلیٰ شخصیات کے افکار و خیالات کا گہرائی سے مطالعہ کرے پھران کے بارے میں اپنی نجس زبان کو پاک کرنے کی کوشش کرے۔دیکھو معاصر ہندو پنڈٹ آچاریہ پرمود کرشنم کہتے ہیں:۔میرے سینے کی دھڑکن ہیں میری آنکھوں کے تارے ہیں۔سہارا بے سہاروں کا نبی کے وہ دُلارے ہیں۔سمجھ کر تم فقط اپنا انہیں تقسیم نہ کرنا۔علیؑ جتنے تمہارے ہیں علیؑ اتنے ہمارے ہیں۔نبیؐ نورِ خدا ہے تو علیؑ نورِ نبی ؐسمجھو۔نہ اس سے کم گوارا تھا نہ اس سے کم گوارا ہے۔سمندر درد کا اندر مگر میں پی نہیں سکتا۔لگے ہوں لاکھ پہرے پر لبوں کو سی نہیں سکتا۔علیؑ والو علیؑ کے عشق کی یہ داستان سن لو۔اگر علیؑ کا ذکر نہ ہو تو یہ بندہ جی نہیں سکتا۔۔۔۔اب بھی سمجھ میں نہ آئے تو عالمی شہرت یافتہ گجرات کے مشہور و معروف رام کتھا کار شری

مراری جی باپو سے ملاقات کر کے کچھ سیکھ لو کہ علی ؑعلیؑ کیسے کرنا چاہئیے۔

ہم مجمع علماء وخطباء حیدرآباد کی جانب سے دھریندر شاستری کے مذکورہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کےسبب جلد سے جلد اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فقط والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرضی گزار

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ

بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .